ابنا: حکام کے مطابق بغداد کے شمال میں ترمیاہ میں فوجی اڈے کودہشت گردی کانشانہ بنایاگیا۔دو خودکش حملہ آوروں نے بارود سے بھری دو گاڑیاں فوجی اڈے سے ٹکرادیں۔ حملے میں 19 فوجی جاں بحق اور41 زخمی ہو گئے۔ پہلا حملہ داخلی راستے پرہوا جس کے بعد دوسرے حملہ آورنے فوجی اڈے کے اندر داخل ہوکربارودسے بھری گاڑی دھماکے سے اڑادی۔ عراق میں رواں سال پْرتشدد واقعات میں 5 ہزار 5سو سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
.......
/169